Saturday, September 7, 2024

بلاول بھٹو زرداری سیاسی میدان میں متحرک، کراچی سے رحیم یار خان کیلئے روانہ، جلسہ عام سے خطاب کرینگے

بلاول بھٹو زرداری سیاسی میدان میں متحرک، کراچی سے رحیم یار خان کیلئے روانہ، جلسہ عام سے خطاب کرینگے
March 26, 2016
ملتان (نائنٹی ٹو نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی پنجاب میں سیاسی انٹری کے لئے ضلع رحیم یار خان چنا گیا ہے جہاں چیئرمین پیپلزپارٹی عوامی جلسہ سے خطاب اور پارٹی کی نئی صف بندی کے لئے اہم ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ بلاول بھٹو کراچی سے رحیم یار خان کے لیے روانہ ہو چکے ہیں جہاں وہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سندھ سے نکل کر پنجاب میں اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ سابق گورنر پنجاب اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مخدوم احمد محمود نے رحیم یار خان میں عوامی جلسے کا انتظام کیا ہے جہاں پنڈال بھی سجا ہے اور اپنے لیڈر کے استقبال کی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں۔ بلاول رحیم یار خان کے بعد بہاولپور میں ڈیرے ڈالیں گے۔ جنوبی پنجاب کے پارٹی عہدیداروں سے اہم ملاقاتیں کریں گے اور ان سے ان کی پریشانیوں کا احوال جانیں گے اور پھر نئی قیادت کے ساتھ نئی پلاننگ ہو گی۔ بلاول بھٹو دو دن بہاولپور قیام کے بعد کراچی واپس لوٹ جائیں گے۔