Saturday, April 27, 2024

بلاول بھٹو زرداری سندھ کے وزراء پر برہم، قبلہ درست کرنیکی ہدایت

بلاول بھٹو زرداری سندھ کے وزراء پر برہم، قبلہ درست کرنیکی ہدایت
November 19, 2019
کراچی (92 نیوز) بلاول بھٹو زرداری سندھ کے وزرا پر شدید برہم ہوگئے، کہتے ہیں، وزارء کو پیپلزپارٹی کے منشور کی فکر ہے نہ پارٹی امیج کا خیال ہے، وزرا اپنا قبلہ درست کرلیں، میرے پاس بہت آپشنز ہیں اب زیادہ برداشت نہیں کرسکتا۔ بلاول بھٹو کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس 2 گھنٹے تک جاری رہا ، اجلاس میں بلاول بھٹو نے وزراء کو کیا کہا اس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے سندھ کے وزراء پر برہمی کا اظہار کیا، بلدیات، صحت کے محکموں کی کارکردگی کو شدید ہدف تنقید بنایا، بعض وزراء کو نام لیکر وارننگ دی اورکہا کہ وزراء کے پاس غیرضروری عذر ہیں، میرے پاس دیگر اہل لوگ موجود ہیں ان کو ذمہ داریاں دینگے۔ بلاول بھٹو بولے کہ میری سیاسی جدو جہد کو وزارء کی کارکردگی خراب کر رہی ہے، سندھ حکومت کے وزارء کی خراب کارکردگی نے پریشان کرکے رکھ دیا ہے، وزراء کی توجہ حلقوں اورمحکموں کے بجائے اپنے ذاتی کاموں اور تشہیر پر ہے، مزید برداشت نہیں کروں گا، اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا۔