Saturday, April 27, 2024

  بلاول بھٹو زرداری رحمان ملک کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے

   بلاول بھٹو زرداری رحمان ملک کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے
June 26, 2015
کراچی(92نیوز)میڈیا پر تنقید اور پارٹی کی جانب سے مایوسی کے اظہار نے بلاول بھٹو کو وطن واپسی پر مجبور کر دیا۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین دبئی سے رحمن ملک کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا پر تنقید اور پارٹی کی جانب سے مایوسی کے اظہار کے بعد بلاول بھٹو زرداری رحمان ملک کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے ہیں جبکہ آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کا کوئی پتا نہیں کب لوٹیں گے۔ دوسری جانب سابق صدر آصف علی زردادری کے منہ بولے بھائی اویس مظفر نے اپنے بھائی کو برطانیہ میں ہی دفن کردیا ہے ۔