Thursday, April 25, 2024

بلاول بھٹو زرداری بھی کورونا کا شکار

بلاول بھٹو زرداری بھی کورونا کا شکار
November 26, 2020

بلاول بھٹوزرداری کوروناوائرس کاشکار ہوگئے ، بلاول بھٹوزردری نےسیاسی مشیر جمیل احمد سومرو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو آئسولیٹ کرلیا تھا۔

بلاول بھٹو نے   دو دن پہلےکورونا کاٹیسٹ کروایاتھا ، آج ٹویٹ کرکےبتایاکہ ان کاکورونا ٹیسٹ مثبت آیاہے ، بلاول نے ٹوئٹ میں کہاہےکہ معمولی علامات ہیں،وہ اپنی رہائشگاہ سے کام جاری رکھیں گے اورملتان میں  یوم تاسیس کے جلسے سے  ویڈیو لنک کےذریعے  خطاب کریں گے۔بلاول نےکہاکہ تمام لوگ ماسک کا اہتمام کریں۔

بلاول ہاؤس کےملازمین اور دیگر حکام کےبھی کوروناٹیسٹ کیے گئے ہیں ، ذرائع کےمطابق بلاول بھٹو زداری کے ذاتی اسٹاف کےٹیسٹ کئے گئےہیں ، بلاول ہاوس کےبعض ملازمین کےٹیسٹ مثبت آئےہیں۔

دوسری جانب بلاول کی بہن بختاور کی  ستائیس نومبر کومنگنی تقریب ہے، تقریب بلاول ہاوس میں ہوگی،تقریب میں محدود لوگوں کو بلایاگیاہے۔