Tuesday, May 14, 2024

بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن میں ملاقات ، سینیٹ انتخابات کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال

بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن میں ملاقات ، سینیٹ انتخابات کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال
February 28, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سینیٹ انتخابات کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یوسف رضا گیلانی، فرحت اللہ بابر بھی ساتھ تھے۔ بلاول بھٹو نے کہا بیلٹ اوپن ہو یا سیکرٹ دونوں کیلئے تیار ہیں۔ پی ڈی ایم نے پورے ملک میں ضمنی انتخابات میں حکومت کو شکست دی ۔ پی ڈی ایم وزیر اعظم کو گھر بھیج کر رہے گی ۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا حکومت کی صفوں میں مایوسی ہے، وہ سمجھتی تھی پی ڈی ایم کی جماعتیں ایک دوسرے کا ووٹ توڑیں گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔