Friday, April 26, 2024

بلاول بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری کی سینڈز پٹ آمد، سبزکچھوے کے بچے سمندر میں چھوڑے

بلاول بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری کی سینڈز پٹ آمد، سبزکچھوے کے بچے سمندر میں چھوڑے
December 16, 2019
 کراچی (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری کی سینڈپٹ آمد ہوئی جہاں انہوں نے نایاب نسل کے سبز کچھوے کے 300 بچوں کو سمندر میں چھوڑا۔ اس موقع پر وائلڈ لائف حکام کی جانب سے بلاول بھٹو کو بریفنگ بھی دی گئی۔ حکام کا کہنا تھا کہ 34 سال سے سمندری کچھووں کے تحفظ کا کام کیا جا رہا ہے۔ ہرسال اکتوبر سے نومبر کے دوران کچھوے انڈے دینے کے لئے ساحل پر آتے ہیں۔ انڈوں سے بچے نکلنے کے بعد محکمہ جنگلی حیات ان کی دیکھ بھال کرتا ہے جس کے بعد بچوں کو سمندر میں چھوڑ دیا جاتا ہے۔