Friday, April 26, 2024

بلاول بھٹو خود ایسی باتیں نہیں کر سکتے، کرائی گئیں: مشاہد اللہ

بلاول بھٹو خود ایسی باتیں نہیں کر سکتے، کرائی گئیں: مشاہد اللہ
December 27, 2015
کراچی(92نیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماو سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو خود ایسی باتیں نہیں کر سکتے ان سے کرائی گئیں۔ مشاہد اللہ خان کہتے ہیں کہ صوبوں کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہو رہا  نیشنل ایکشن پلان ن لیگ کا نہیں، پوری قوم کا ہے۔ انہوں ںے  کہا کہ  ماں اور زیور جیسی باتیں انتہائی نامناسب ہیں پیپلز پارٹی کے دور میں دہشت گردی بڑھی جیسے اب ن لیگ کے دور میں نکیل ڈالی گئی ہے ۔