Friday, April 19, 2024

بلاول بھٹو اپنے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی جیت کیلئے پر امید

بلاول بھٹو اپنے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی جیت کیلئے پر امید
March 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) بلاول بھٹو اپنے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی جیت کیلئے پر امید ہیں ، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ وہ حکومت جسے آنکھ بند کرکے یہ الیکشن جیتنا چاہئے تھا ،آج پریشان ہے، پی ڈی ایم کامیاب ہو چکی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کٹھ پتلی حکومت کو ایکسپوز کردیا، ہم نے قوم کو دکھا دیا تحریک انصاف کے اپنے ارکان حکومت سے خفا ہیں۔

 اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بولے آج ہر رکن نے اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ ڈالنا ہے۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ حکومت کی بدترین کاکردگی پوری دنیا کے سامنے ہے۔