Thursday, April 25, 2024

بلاول بھٹو آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے

بلاول بھٹو آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے
October 3, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) حکومت کے خلاف اپوزیشن کا گٹھ جوڑ جاری ہے ، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے ۔ مولانا  اور بلاول کی ملاقات میں  آزادی مارچ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جائے گا ۔ گزشتہ روز میر پور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئر مین پی پی نے اپنے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی یو این او میں تقریر کو اچھا قرار دیدیا تاہم ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ ان کا فوکس کشمیر ہونا چاہیے تھا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ انھیں کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بات کرنی چاہیے تھی ،  انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کی ضرورت زیادہ ہے اس حساب سے مدد کی جائے  ،  یہاں کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور سٹاف کی ضرورت ہوگی، سندھ حکومت کی طرف سے مدد کریں گے ۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عوام مشکلات سے دوچار ہیں۔ سب کی سوچ اور مطالبہ ایک ہے کہ یہ حکومت دھاندلی زدہ ہے ۔ پیپلزپارٹی اور جمعیت علماء اسلام(ف)کی قیادت کے درمیان ملاقات طے پائی ہے ، بلاول بھٹو زرداری آج وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے ۔ ملاقات شام 4 بجے سربراہ جے یو آئی کی رہائش گاہ پر ہوگی۔