Thursday, May 9, 2024

بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمٰن میں ٹیلیفونک رابطہ ، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمٰن میں ٹیلیفونک رابطہ ، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
July 6, 2020
 کراچی (92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں ملکی سیاسی ،اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان عوام دشمن بجٹ پر گفتگو ہوئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا عمران خان کی حکومت جان بوجھ کر کرونا وائرس کی ٹیسٹنگ کم کررہی ہے۔ کرونا وائرس سے متعلق اعدادوشمار چھپا کر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ وفاقی حکومت ٹِڈی دَل کے معاملے کو فراموش کرچکی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات سے مولانا فضل الرحمان نے اتفاق کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے پی پی پی سندھ کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔