Thursday, April 18, 2024

بلاول بھٹو اور مریم نواز کا ٹیلیفونک رابطہ، گلگت بلتستان انتخابات میں دھاندلی کی مذمت

بلاول بھٹو اور مریم نواز کا ٹیلیفونک رابطہ، گلگت بلتستان انتخابات میں دھاندلی کی مذمت
November 17, 2020
لاہور (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور نائب صدر مسلم لیگ (ن ) مریم نواز کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، گلگت بلتستان انتخابات میں دھاندلی کی مذمت کی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے دھاندلی کے باوجود اپوزیشن اتحاد کا حکومتی اتحاد سے زیادہ ووٹ لینا پی ٹی آئی کی عدم مقبولیت کا ثبوت ہے۔ نائب صدر مسلم لیگ (ن ) مریم نواز بولیں گلگت کے عوام اپوزیشن کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں، اِدھر پی ڈی ایم کے اجلاس میں شرکت کیلئے اپوزیشن رہنماء ن لیگ سیکرٹریٹ پہنچنے لگے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز شریف میں جلد ملاقات کرنے پر بھی اتفاق ہوگیا۔