Sunday, May 12, 2024

بلاول بھٹو اور فضل الرحمان کی ملاقات، حکومت مخالف تحریک پر مشاورت

بلاول بھٹو اور فضل الرحمان کی ملاقات، حکومت مخالف تحریک پر مشاورت
September 22, 2020
کراچی (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی، بلاول ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال اور حکومت مخالف تحریک پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی نوید قمر جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے وفد میں مولانا راشد سومرو، مولانا عبیدالرحمان اور اسلم غوری شامل تھے۔ اس سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے ٹیلیفونک رابطہ کرکے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔