Thursday, April 25, 2024

بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی اسمبلی رکنیت کالعدم قرار دینے کی درخواست بحال

بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی اسمبلی رکنیت کالعدم قرار دینے کی درخواست بحال
February 17, 2020
کراچی ( 92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی بیک وقت نمائندگی کے معاملے پر بلاول بھٹو  اور آصف زرداری کی اسمبلی رکنیت کالعدم قرار دینے کی درخواست بحال کر دی گئی ۔ سندھ ہائی کورٹ نےالیکشن کمیشن، پیپلزپارٹی قیادت اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیے ۔ درخواست گزار اقبال کاظمی نے درخواست میں کہا کہ بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری بیت وقت دو پارٹیوں کی نمائندگی کرتے ہیں ، پیپلز پارٹی کا نشان تلوار اور پیپلزپارٹی پارلیمینٹرینز کا نشان تیر ہے ، لہذا دونوں کی اسمبلی رکنیت کالعدم قرار دی جائے ۔