Thursday, March 28, 2024

نوازشریف جو علاج چاہتے ہیں حکومت کرائے ، بلاول بھٹو زرداری کا مطالبہ

نوازشریف جو علاج چاہتے ہیں حکومت کرائے ، بلاول بھٹو زرداری کا مطالبہ
March 11, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی  کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری نے بھی نوازشریف  کو مرضی کا علاج کرانے  کا مطالبہ کر دیا۔ کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیاسی اختلافات ہوتے رہتے ہیں ، مگر نوازشریف  تین بار وزیر اعظم رہے ہیں ،  انسانی بنیادوں پر پیپلزپارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ  وہ جیسا میڈیکل ٹریٹمنٹ چاہتے ہیں انہیں  فراہم کیا جائے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہماری ناکامی ہے کہ ہم آمریت کے دور میں بننے والے قوانین کا خاتمہ نہیں کر سکے ، آج کے نظام کی کمزوریاں پر سیاسی جماعتوں کو بات کرنی چاہئے۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ نوا شریف کے خلاف لوگ سازش کر رہے ہیں ، نواز شریف  نے کہا کہ وہ نظریاتی بن گئے ہیں اور اپنے اصولوں پر قائم ہیں ۔ بلاول بھٹو زرداری نے حکومت وقت پر  تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسد عمر نے جو تنقید کی مجھے سمجھ نہیں آئی وہ مجھ پر تھی یا شاہ محمود قریشی پر ، مجھ سے زیادہ اگریزی شاہ محمود قریشی نے بولی تھی ۔