Sunday, May 12, 2024

بلاول اور مریم کی ملاقات ان جماعتوں کی شکست کا عندیہ دے رہی ہیں ، شبلی فراز

بلاول اور مریم کی ملاقات ان جماعتوں کی شکست کا عندیہ دے رہی ہیں ، شبلی فراز
November 12, 2020

اسلام آباد(92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بلاول اور مریم ملاقات گلگت بلتستان انتخابات میں ان جماعتوں کی شکست کا پتہ دے رہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں  کہا کہ  اب اپوزیشن رہنما دھاندلی کا ڈھول پیٹنے کا نیا منصوبہ تیار کریں گے،ان کیلئے انتخابات صرف وہ شفاف ہیں جس میں یہ جیت جائیں۔

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ  ایسی ملاقاتیں پی ڈی ایم کے تاریک مستقبل کو روشن نہیں بنا سکتیں۔