Thursday, April 18, 2024

بلاول اور مریم نواز  محسن داوڑ کی وکالت کرنے لگے ، معصوم قرار دیدیا

بلاول اور مریم نواز  محسن داوڑ کی وکالت کرنے لگے ، معصوم قرار دیدیا
May 26, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) بلاول اور مریم نواز  پاک فوج پر حملہ کرنیوالے محسن داوڑ کی وکالت کرنے لگے ،  بلاول بھٹو نے علی وزیر اور محسن داوڑ کو معصوم قرار دیدیا جب کہ مریم نواز نے  حملہ کرنیوالوں کے حق میں ٹویٹ داغ دیا۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے فوجی چوکی پر حملے کی مذمت کی بجائے محسن داوڑ کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ محسن داوڑ چوکی پر حملہ کیسے کر سکتا ہے؟۔ بلاول بھٹو نے ایسا بیان پہلی دفعہ نہیں دیا بلکہ ماضی میں بھی چیئرمین پیپلزپارٹی  ملک  دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیلنے والوں  سے نہ صرف ملاقاتیں کرتے رہے  بلکہ ان  کے مؤقف کے حامی بھی رہے ہیں؟۔ ملک کی بڑی سیاسی جماعت کے   سربراہ کے اس غیر ذمہ دارانہ رویے پر سوال تو بنتا ہے  کہ بلاول بھٹو پاک فوج پر حملہ کرنیوالوں کا دفاع کیوں کررہے ہیں؟،بلاول بھٹو محسن داوڑ اور علی وزیر کی ملک مخالف سرگرمیوں کی مذمت کیوں نہیں کرتے؟۔ ادھر مریم نواز بھی ملک مخالف سرگرمیاں کرنے والوں کے حق میں بولنے لگیں ، ن لیگ کی نائب صدر نے فوج پر حملہ کرنیوالوں کی حمایت میں ٹویٹ کر دیا  جس میں کہا کہ  ہر پاکستانی کی جان قیمتی اور اس کا خون مقدس ہے ، خون بہے تو حقائق قوم کے سامنے آنے چاہئیں ۔ https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1132633847106101248 یہ ٹویٹ  کرتے وقت  کیا مریم نواز  سانحہ ماڈل ٹاؤن کو بھول گئیں ۔ لیگی دور حکومت میں  قتل عام کےدوران شہید ہونیوالوں کا لہو شائد مریم نواز کے نزدیک قیمتی نہیں ۔ مسلم لیگ ن کےصدر شہباز شریف نے بھی واقعہ پر ردعمل دیا اور کہاکہ  واقعہ پر سیاست  جرم ہوگی، تمام حقائق کو پارلیمنٹ  کے سامنے آنے چاہئیں۔