Friday, April 19, 2024

بلاول اور زرداری ہاؤس کے بعد آصفہ بھٹو ہاؤس کی تعمیر کا اعلان کر دیا گیا

بلاول اور زرداری ہاؤس کے بعد آصفہ بھٹو ہاؤس کی تعمیر کا اعلان کر دیا گیا
March 8, 2017
ٹنڈو الہ یار(92نیوز)عالمی یوم خواتین پر پیپلزپارٹی کا انوکھا تحفہ بلاول اور زرداری ہاؤس کے بعد آصفہ بھٹو ہاوس کی تعمیر کا اعلان کردیا، ساتھ ہی آصفہ بھٹو کے ٹنڈوالہ یار سے انتخابی سیاست میں حصہ لینے کی تیاریاں بھی شروع کردیں۔ تفصیلات کےمطابق عالمی یوم خواتین پر پیپلزپارٹی کا انوکھا تحفہ بلاول اور زرداری ہاوسز کےبعد آصفہ بھٹو ہاوس کی تعمیر کا اعلان کردیا، ٹنڈوالہ یار میں سولہ ایکڑ پر مشتمل ہاؤس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا،جس میں مہمان خانہ، دفاتر اور رہائشی بلاکس تعمیر ہوں گے۔ آصفہ ہاؤس میں پچاس سے زائد کمرے بنائے جائیں گے اور یہ بلاول اور زرداری ہاوس کی طرز پر تعمیر کیا جائے گا، تعمیراتی کام ایک سال میں مکمل ہوگا،آصفہ بھٹو زرداری ٹنڈوالہ یار سے انتخابی سیاست میں بھی حصہ لیں گی،ان کی والدہ شہید بینظیر بھٹو بھی ٹنڈوالہ یار سے الیکشن میں حصہ لے کر کامیاب ہوئی تھیں۔