Saturday, April 20, 2024

بلاول اور زرداری 13دسمبر کو نیب طلب،فرحت اللہ بابر نےنوٹس ملنے کی تصدیق کردی

بلاول اور زرداری 13دسمبر کو نیب طلب،فرحت اللہ بابر نےنوٹس ملنے کی تصدیق کردی
December 9, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کی نیب میں طلب کر لیا گیا ۔ ،بلاول بھٹو پارک لین کمپنی  کے شراکت دار ہیں  نیب کی جانب سے بلاول کو 13دسمبر کو  پیش ہونے کیلئے کہا گیا ہے، فرحت اللہ بابر نے نوٹس ملنے کی تصدیق  کردی۔ کرپشن کی شفاف تحقیقات  کیلئے لیگی قیادت کے بعد  پیپلزپارٹی کی قیادت  کے گرد  نیب شکنجہ  سخت ہونے لگا  ، قومی احتساب بیورو اسلام آباد نے سابق صدر آصف علی  زرداری اور  چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو13دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔ نیب کے نوٹس میں کہا گیا ہے سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری 13 دسمبر کو پیش ہوکرپارک لین کمپنی سے متعلق سوالات کے جوابات دیں۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی جگہ سینئر قانون دان فاروق نائیک نیب کے سامنے پیش ہوں گے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے نیب کے نوٹس ملنے  کی تصدیق  کردی ۔ان کا کہناتھا کہ آصف زرداری کے بعد اب نیب نے دباؤ ڈالنے کیلئے بلاول بھٹو کو نوٹس بھیجا ہے۔۔