Monday, May 13, 2024

بلاول الگ رائے رکھ سکتے ہیں، نواز شریف نے جو کہا وہ حقائق تھے، محمد زبیر

بلاول الگ رائے رکھ سکتے ہیں، نواز شریف نے جو کہا وہ حقائق تھے، محمد زبیر
November 6, 2020
لاہور (92 نیوز) لیگی رہنما محمد زبیر کہتے ہیں بلاول بھٹو کی اپنی الگ جماعت ہے، وہ الگ رائے رکھ سکتے ہیں، نوازشریف نے جو کہا وہ کہانی نہیں حقائق تھے۔ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کے انٹرویو پر ردعمل میں کہا ہے کہہ بلاول بھٹو کی عزت کرتے ہیں، وہ ہمارے پی ڈی ایم کے اتحادی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے گوجرانولہ جلسے میں جو کہا تھا وہ ہمارے حکومتی تجربے میں آئی تھی۔ یہ بات ظاہر ہے پیپلز پارٹی کے ساتھ نہیں ہوئی تھی۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے یہ بلاول بھٹو کی ذاتی رائے ہے، نواز شریف جو بتا رہے ہیں وہ حقائق پر مبنی ہے جس کے گواہ نوازشریف خود اور پاکستان کے عوام ہیں۔ یہ بلاول بھٹو نے ذاتی رائے ہے پیپلزپارٹی کی نہیں۔