Sunday, September 8, 2024

بلاناغہ کشمیر میں احتجاج بھارتی موقف کی نفی ہے ، میناکشی گنگولی

بلاناغہ کشمیر میں احتجاج بھارتی موقف کی نفی ہے ، میناکشی گنگولی
August 26, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں عوام کو بدترین پابندیوں کا سامنا ہے ، مودی کے اقدامات نے بھارتی جمہوریت کی تعریفیں کرنے والے عالمی مبصرین کو حیران کرڈالا ، ہیومین رائٹس واچ کی ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیائی امور میناکشی گنگولی نے کہا کہ  کشمیر میں بلاناغہ احتجاج بھارت کے ہر مؤقف کی نفی کرتا ہے۔ میناکشی گنگولی اپنی رپورٹ میں کہتی ہیں مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام کی بندش یہاں کی عوام کیلئے ایک سزا ہے، ایسے اقدامات روزمرہ امور اور معاشی سرگرمیوں پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق بھارت دنیا کا واحد ملک ہے جہاں سب سے زیادہ بار انٹرنیٹ بند کیا گیا، ایسی بندش کو دنیا کے کئی ممالک سنسر شپ کا ہتھیار بنا کراستعمال کرتے ہیں۔ میناکشی گنگولی لکھتی ہیں بھارت کا دعویٰ ہے کہ وادی میں سب ٹھیک ہے ، مگر کشمیر میں بلاناغہ احتجاج  ، تاریخ والے پوسٹرز کے ساتھ ہونے والا احتجاج اس مؤقف کی نفی کرتا ہے۔ [caption id="attachment_237952" align="alignnone" width="500"] بلاناغہ کشمیر میں احتجاج بھارتی موقف کی نفی کرتاہے ، میناکشی گنگولی[/caption] ہیومین رائٹس واچ کی علاقائی ڈائریکٹر کشمیریوں کی حالت زار بیان کرتے مزید لکھتی ہیں کہ وہ عشروں سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں سہتے آرہے ہیں، انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور لاپتہ کردیا جاتا ہے جبکہ ان کا ماورائے عدالت قتل بھی کیا جاتا ہے۔ انہون نے کہا کہ   کشمیریوں کیلئے انصاف اور احتساب کے معاملے پر مودی خاموشی سادھے ہوئے ہیں، سرینگر میں احتجاج کی مسلسل خبریں آرہی ہیں ، مظاہرین تاریخ والے پوسٹرز کے ساتھ سڑکوں پر نکلتے ہیں ، جو سب اچھا ہے کے بھارتی مؤقف کی نفی کرتے ہیں۔