Sunday, September 8, 2024

بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کیس میں 3 اسلحہ ڈیلرز گرفتار

بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کیس میں 3 اسلحہ ڈیلرز گرفتار
January 2, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کے کیس میں لاہور کے علاقے نیلاگنبد سے 3 اسلحہ ڈیلرز کو گرفتار کرلیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے ایم پی اے بلال یاسین پرحملہ کی تحقیقات جاری ہیں، ذرائع کے مطابق حملے میں استعمال ہونے والے اسلحے کا سراغ لگا لیا گیا، اسلحہ لاہور کے علاقے نیلا گنبد کی اسلحہ مارکیٹ سے خریدا گیا۔ پولیس نے گزشتہ رات 3 ڈیلرز کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلحہ ڈیلرز سے ملنے والی ڈی وی آر کی مدد سے مزید مشکوک افراد کو بھی پولیس نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کیلئے 6 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ قاتلانہ حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ چکی ہے۔

دوسری جانب لاہور کے میو اسپتال میں زیر علاج بلال یاسین کا سینئر ڈاکٹروں نے معائنہ کیا اور صحت بہتر قرار دی ہے۔

بلال یاسین کو جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا، تاہم میو اسپتال میں آپریشن کر کے گولیاں نکال لی گئی تھیں۔