Saturday, April 27, 2024

بلال ورک ، ناصر موسیٰ ، چودھری ظہیر اور نواب شیرو پی ٹی آئی میں شامل

بلال ورک ، ناصر موسیٰ ، چودھری ظہیر اور نواب شیرو پی ٹی آئی میں شامل
April 14, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دیگر سیاسی پارٹیوں کی وکٹیں اڑانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ پی ٹی آئی نے بیک وقت پاکستان مسلم لیگ ن ، پاکستان مسلم لیگ ق اور پاکستان پیپلزپارٹی کی وکٹیں اڑا دیں ۔ مسلم لیگ ن کے شیخوپورہ سے مسلم لیگ ن کے ایم این اے بلال ورک کپتان کے کھلاڑی بن گئے ، این اے چار پشاور سے ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر ناصر موسیٰ زئی نے بھی ن لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ مسلم لیگ  ق کے رہنما اورق لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری ظہیرالدین  نے بھی پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی، چودھری ظہیر الدین 2013کاالیکشن ہار گئے تھے ۔ فیصل آباد سے ہی  پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر نواب شیر وسیر نے بھی اپنی پارٹی کو خیر اد کہہ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔