Tuesday, April 30, 2024

بلال آصف کا باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ 19اکتوبر کو چنئی میں ہوگا

بلال آصف کا باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ 19اکتوبر کو چنئی میں ہوگا
October 16, 2015
لاہور(92نیوز)پاکستانی آف اسپنر بلال آصف کا باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ انیس اکتوبر کو  بھارتی شہر چنئی میں ہوگا۔ تفصیلات کےمطابق بلال آ صف کو باؤنگ ایکشن ٹیسٹ کے لئے بھارتی ویزہ مل چکا ہے آف اسپنراٹھارہ اکتوبر کو بھارت روانہ ہوں گےجبکہ باولنگ ایکشن ٹیسٹ انیس اکتوبر کو بھارتی شہر چنئی کی سری رام چندر یونیورسٹی میں ہوگا۔ واضح رہےکہ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے بلال آصف کا باولنگ ایکشن زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں مشکوک قرار دیا گیا تھا، ہرارے میں ہونے والے تیسرے ون ڈے میں بلال آصف نے زمبابوے کے خلاف پچیس رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں تھیں۔