Saturday, April 20, 2024

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ، فائنل میں بھارت پاکستان کو شکست دیدی

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ، فائنل میں بھارت پاکستان کو شکست دیدی
January 20, 2018

شارجہ ( 92 نیوز ) بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں دلچسپ  مقابلے کے بعد بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی ۔ بھار ت نے ہدف 8 وکٹوں پر پورا کیا۔

شارجہ میں کھیلے جانے والے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان نے مقررہ 40 اوورز میں 308رنز بنائے۔ گرین شرٹس  کی جانب سے بدر منیر 57رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے ۔

پاکستان نے  جیتنے کی بھرپور کوشش کی مگر انڈیا نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کر لیا اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔

بھارت نے دوسری مرتبہ  ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ۔