Monday, September 16, 2024

بلائنڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے مسلسل پانچواں میچ جیت لیا

بلائنڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے مسلسل پانچواں میچ جیت لیا
February 3, 2017
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)بلائنڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے مسلسل پانچواں میچ جیت لیا۔ گرین شرٹس نے نیپال کو دس وکٹوں سے شکست دے دی۔ ایک سو سترہ رنز کا ہدف بغیر نقصان کے حاصل کر لیا۔ تفصیلات کےمطابق بھارت میں کھیلے جا رہے  بلائنڈ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اب تک ناقابل شکست ٹیم ہے۔ گرین شرٹس نے اپنے تمام پانچ میچز جیت لیے ہیں۔ ایونٹ کے اپنے پانچویں میچ میں قومی بلائنڈ ٹیم نے نیپال کو دس وکٹوں سے شکست دے دی۔ اوپنرز مطیع اللہ اور ریاست خان نے ایک سو سترہ رنز کا ہدف بغیر نقصان کے آٹھویں اوور میں حاصل کر لیا۔ گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا ۔ نیپال نے آٹھ وکٹوں پر ایک سو سولہ رنز بنائے۔ جواب میں ریاست خان نے چھپن اور مطیع اللہ نے پچاس رنز بنا کر فتح پاکستان کی جھولی میں ڈال دی۔ ٹیبل پر پاکستان پندرہ پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔