Monday, September 16, 2024

بلائنڈ ورلڈ ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر چوتھا میچ بھی جیت لیا

بلائنڈ ورلڈ ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر چوتھا میچ بھی جیت لیا
February 2, 2017

لاہور (92نیوز) بلائنڈ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنا چوتھا میچ بھی جیت لیا۔ سری لنکا کو شکست دے کر گرین شرٹس نے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن مزید مستحکم کر لی۔ تفصیلات کے مطابق بلائنڈ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ دہلی کے سری فورٹ گراؤنڈ میں سری لنکن ٹیم نے سات وکٹوں پر پاکستان کو جیت کے لیے ایک سو پینسٹھ رنز کا ہدف دیا جسے پاکستان نے اٹھارہویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

پاکستان کے بدر منیر نے بہترین آل راؤنڈر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انچاس رنز بنائے اور ایک وکٹ حاصل کی۔ دیگر میچوں میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ، بھارت نے انگلینڈ، نیپال نے جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی۔ پاکستان اپنا پانچواں میچ کل نیپال کے خلاف کھیلے گا۔

ادھر ہندوستان میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے قومی بلائنڈ ٹیم کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی اور ان کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔