Thursday, April 25, 2024

بلآخر صدر ٹرمپ نے بھی کورونا سے بچائو کیلئے ماسک پہن لیا

بلآخر صدر ٹرمپ نے بھی کورونا سے بچائو کیلئے ماسک پہن لیا
July 12, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) دیر آید درست آید، بلآخر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کورونا وائرس  سے بچائو کی احتیاطی تدابیر پر عمل شروع کر دیا۔ صدر ٹرمپ نے ملٹری اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہیں پہلی بار ماسک پہنے دیکھا گیا۔ امریکی صدر نے ملٹری اسپتال کا دورہ کیا اور طبی عملے، فوجی اہلکاروں سے ملاقاتیں کیں۔ یہ پہلا موقع تھا جب امریکی صدر کو ماسک پہنے دیکھا گیا۔ ماسک سے متعلق پوچھے گئے سوال پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ کبھی بھی ماسک پہننے کے خلاف نہیں تھے بلکہ ان کا ماننا ہے کہ کچھ خاص مقامات اور اوقات ایسے ہوتے ہے کہ ماسک پہننا ناگزیر ہوتا ہے۔ ماضی میں ٹرمپ نے اپنے سیاسی حریف جوبائیڈن کو ماسک پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور فخریہ اعلان کیا تھا کہ وہ کبھی ماسک نہیں پہنیں گے۔