Friday, April 26, 2024

بل گیٹس کاعمران خان کوخط

بل گیٹس کاعمران خان کوخط
March 25, 2015
اسلام آباد(92نیوز)بل گیٹس نےخیبر پختونخوا میں پولیو کے خاتمہ کے لئے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی کوششوں کو سراہا ہے اور خیبر پختونخوا میں میپنگ ٹیکنالوجی کے استعمال کے سلسلہ میں رابطہ کیاہے ۔ بل گیٹس نے خیبر پختونخوا سے پولیو کے خاتمہ کے لئے میپنگ ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کے لئے پی ٹی ائی کے سربراہ عمران خان کو خط لکھ دیا ہے۔ سیاٹل امریکہ سے بھیجے گئے خط میں بل گیٹس نے پولیو کے خاتمہ کے لئے عمران خان کی کوششوں کو سراہا ہے اور صحت کا انصاف مہم شروع کرنے کے لئے پاک فوج،وفاقی اور صوبائی حکومت کی مشترکہ کوششوں کوحوصلہ افزا قدم قرار دیا ہے۔ بل گیٹس نے خیبر پختونخوا فاٹا اور پورے پاکستان سے پولیو کے خاتمہ کیلے عمران خان کی  دلچسپی کو نا گزیر قرار دیا۔ بل گیٹس کے مطابق وہ دن دور نہیں جب وہ اور عمران خان پورے ملک اور دنیا کو پولیو سےپاک دیکھنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ بل گیٹس نے ڈاکٹر وقار اجمل کو عمران کے ساتھ رابطہ کرنے اور میپنگ ٹیکنالوجی کے حوالے سے پیچیدگیوں پر رہنمائی حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جی آئی ایس اور جی پی ایس ٹیکنالوجی کے تحت پولیو ٹیمیں ان بچوں تک بھی پہنچ سکیں گی جو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتے رہتے ہیں میپنک ٹیکنالوجی ہی کی مدد سے نائجیر یا میں کافی حد تک اس وائر س پر قابو پالیا گیا ہے۔