Sunday, September 8, 2024

بل گیٹس کا وزیر قومی صحت کو خط

بل گیٹس کا وزیر قومی صحت کو خط
January 13, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) بل گیٹس نے وزیر قومی صحت کو خط لکھ دیا جس میں پولیو ، نمونیا کے خاتمے اور زچہ و بچہ کی صحت کے لئے مالی اعانت بڑھانے کی یقین دہانی کرا دی۔
بل گیٹس پاکستان پرمہربان ہو گئے۔ انہوں نے صحت کے شعبے میں امداد بڑھانے کا اعلان کر دیا۔
بل گیٹس نے خط میں کہا کہ انسداد پولیو کوششوں میں کامیاب نتاج حاصل کرنے کے بعد ان کی فاونڈیشن نمونیا جسی مہلک بیماری ، زچہ و بچہ کی بیماریوں اورماوں کی تولیدی صحت کے لیے مالی اعانت کو بڑھانا چاہتی ہے۔
خط میں بل گیٹس نے اپنی مقرر کردہ معاون ٹیم کا بھی آگاہ کر دیا جو مالی امداد کی ضروریات کا تعین کرے گی۔
بل گیٹس اس سے قبل ماوں و بچوں کی صحت کے لیے پاکستان کو 725 ملین ڈالر یعنی 73 ارب روپے تک امداد دے چکے ہیں۔
80 فیصد رقم پولیو ویکسین اورویکسین کی ترسیل کے نظام پرخرچ ہوئی اور باقی 20 فیصد حفاظتی ٹیکہ جات،اورماوں و بچوں کی صحت پر خرچ ہوئی۔
خط کے بعد پاکستان کی مزید امداد بڑھنے کی امید پیدا ہو گئی۔