Saturday, May 18, 2024

بل گیٹس نے الزائمر پر تحقیق کیلئے 10 ارب روپے سے فنڈ قائم کردیا

بل گیٹس نے الزائمر پر تحقیق کیلئے 10 ارب روپے سے فنڈ قائم کردیا
November 14, 2017

نیو یارک ( 92 نیوز ) دنیا کے امیر ترین انسان اور ونڈوز کے بانی بل گیٹس نے الزائمر پر تحقیق کیلئے 10 ارب روپے سے خصوصی فنڈ قائم کر دیا ۔
الزائمر ایک دماغی مرض ہے جس کا ابھی تک علاج دریافت نہیں ہو سکا ۔ یہ مرض انسان کو آہستہ آہستہ موت کے منہ کی طرف دھکیل دیتا ہے۔ عمومی طور پر 65 برس یا اس سے زائد عمر کے افراد پر یہ مرض حملہ آور ہوتا ہے۔
مرض میں مبتلا افراد کی تعداد کم و بیش 3 کروڑ تک ہے ۔ ایک جائزے کے مطابق دنیا بھر میں 2050 تک ہر 8 میں سے ایک فرد اس مرض میں مبتلا ہو سکتا ہے ۔
بل گیٹس کا کہنا ہے کہ وہ پرامید ہیں کہ اگلے دس برسوں میں اس مرض کی دوا تیار کرلی جائے گی۔