Sunday, May 12, 2024

بل گیٹس بھی وزیر اعظم عمران خان کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے معترف

بل گیٹس بھی وزیر اعظم عمران خان کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے معترف
August 10, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس بھی وزیراعظم عمران خان کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے معترف نکلے ،کہا کہ بہتر حکمت عملی سے پاکستان میں بھی یورپی ممالک کی طرح کورونا کیسز کا گراف نیچے گررہا ہے۔

مائیکروسافٹ کےبانی بل گیٹس نے  امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو میں  ایک جانب جہاں کورونا پرامریکی پالیسیوں کوتنقید کا نشانہ بنایا،وہیں پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے سمارٹ لاک ڈاؤن کو بھی خوب سراہا۔

بل گیٹس کہتے ہیں شروع میں کراچی میں کورونا کا پھیلاؤ بہت تیز تھا، مگر پھر صورتحال میں بہتری ہوئی، اب پاکستان میں بھی یورپی ممالک کی طرح کورونا متاثرین کا گراف نیچے کی جانب جارہا ہے۔

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ بھارت کی صورتحال اس کے برعکس ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، مائیکروسافٹ کے بانی نے اس حوالے سے امریکی پالیسیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے زیادہ ٹیسٹنگ کرنے پر زور دیا۔