Saturday, April 20, 2024

بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس کا 27 سالہ رفاقت ختم کرنے کا اعلان

بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس کا 27 سالہ رفاقت ختم کرنے کا اعلان
May 4, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس نے 27 سالہ رفاقت ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پیغام میں بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس کا کہنا تھا کہ ہمارا 27 سال کا سفر اختتام پذیر ہو گیا،،تاہم دونوں ملکر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن چلاتے رہیں گے۔
مونٹاج۔۔
بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس کا کہنا ہے کہ ہم نہیں سمجھتے کہ مزید ایک ساتھ آگے بڑھ سکتے ہیں،وسیع سوچ بچار کے بعد رشتہ ازدواج کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مائیکرو سافٹ کے بانی کا کہنا تھا کہ وہ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن میں تعاون جاری رکھیں گے۔
مونٹاج۔۔
دونوں کی ملاقات 1980 کی دہائی میں اس وقت ہوئی تھی جب میلنڈا نے بل گیٹس کی مائیکرو سافٹ فرم میں ملازمت اختیار کی تھی ، ان کے تین بچے ہیں۔