Monday, May 13, 2024

بغیر اجازت دوسری شادی پر سزا پانیوالا لاہور ہائیکورٹ پہنچ گیا

بغیر اجازت دوسری شادی پر سزا پانیوالا لاہور ہائیکورٹ پہنچ گیا
February 3, 2020
لاہور ( 92 نیوز)  لاہورہائیکورٹ میں پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر پابندی کے قانون کے خلاف سماعت ،  عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو مزید دستاویزات پیش کرنے کو حکم جاری کردیا۔ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وزارات قانون، سیکرٹری قانون کو فریق بنایا گیا ، قید و جرمانے کی سزا پانے والے مجرم نے قانون میں ترمیم کو چیلنج کر دیا۔ ڈاکٹر محمد مدثر نے لاہور ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی ،کہا کہ   پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر کے دوسری شادی پر سزا سنائی گئی، اپیل ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ کی عدالت میں زیر سماعت ہے،  مسلم فیملی آرڈیننس 1961 اور رولز میں بغیر اختیار ترمیم کی گئی۔ درخواست گزار نےکہا کہ  ترمیم آرٹیکل 143،142،141، 137،70 کی خلاف ورزی ہے، صوبائی حکومت کی ترمیم غیر آئینی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔