Friday, April 26, 2024

بغیر اجازت جلسہ کرنے پر جمعیت علما اسلام (ف) کے رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج

بغیر اجازت جلسہ کرنے پر جمعیت علما اسلام (ف) کے رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج
March 3, 2019
پشاور ( 92 نیوز ) کھیل کے میدان میں  گیٹ کے تالے توڑ کر بغیر اجازت جلسہ  کرنے پر جمیعت علماء اسلام (ف) کے رہنمائوں کے خلاف ایف آئی آر درج  کرلی  گئی ۔ جے یو آئی (ف) فاٹا کے رہنماء کو قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار کر لیا  گیا۔ جے یو آئی (ف) نے پشاور کے طہماس خان اسٹیڈیم میں فاٹا یوتھ کنونشن کے انعقاد کا فیصلہ کیا تو انتظامیہ نے کھیل کے میدان میں سیاسی سرگرمی کی اجازت نہ دی۔ اجازت نہ ملنے پر جے یو آئی (ف) کے کارکن مشتعل ہوگئے اور رات کے وقت اسٹیڈیم کے مرکزی دروازے کے تالے توڑ دیئے اور کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ جے یو آئی (ف) کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آگیا اور ڈی جی اسپورٹس کی مدعیت میں ایف آئی آر تھانہ فقیرآباد میں درج کرنے کے بعد جے یو آئی (ف) فاٹا کے رہنماء عبدالبصیر کو گرفتارکرلیا گیا۔