Tuesday, April 16, 2024

بغدادشریف،حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کا عرس،لاکھوں زائرین کی شرکت

بغدادشریف،حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کا عرس،لاکھوں زائرین کی شرکت
December 17, 2018
بغداد شریف( 92 نیوز ) بغداد شریف میں حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کا عرس عقیدت و احترام سے جاری ہے ۔ سجادہ نشین خالد المنصور الگیلانی، ان کےبھائی ہاشم الگیلانی اور خاندان کے دیگر افراد  عرس میں شریک ہیں جب کہ دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں زائرین  دربار شریف پہنچ چکے ہیں ۔ عرس مبارک کے موقع پر بغداد شریف میں دربار حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کے سجادہ نشین خالد المنصور الگیلانی، ان کےبھائی ہاشم الگیلانی اور ان کے خاندان کے دیگر افراد موجود ہیں ۔ دنیا بھر سے لاکھوں زائرین بڑی گیارہویں شریف کی سالانہ تقریب میں شرکت کیلئے  بغداد شریف پہنچ رہے ہیں ، پاکستان، بھارت، افغانستان، عرب ممالک کے علاوہ کرد عقیدتمندوں کی  بھی بڑی تعداد عرس مبارک  شرکت کیلئے موجود ہے  ۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی کرد زائرین کی بڑی تعداد دربار شریف پر پہنچ رہی ہے ، کرد زائرین  ٹولیاں بنا کر دائرے کی شکل میں  لمبے بال کھول کر والہانہ انداز میں دنیا و مافیہا سے بے خبر حضرت غوث پاکؒ کی شان میں قصیدہ خوانی کررہے ہیں  ۔