Friday, April 19, 2024

بغداد کے قریب داعش کے حملے میں 11 افراد جاں بحق

بغداد کے قریب داعش کے حملے میں 11 افراد جاں بحق
November 9, 2020

بغداد (92 نیوز)عراق کے دارالحکومت بغداد  کے قریب چیک پوسٹ پر دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے میں 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے الردھوانیہ میں چیک پوسٹ پر حملہ کیا تاہم فورسز نے پوسٹ پر قبضے کی کوشش کو شہریوں کی مدد سے ناکام بنا دیا۔

حملے میں 5 قبائلی جنگجو اور 6 شہری مارے گئے  جبکہ 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حملہ آوروں نے 4 گاڑیاں استعمال کیں اور دستی بموں اور آٹو میٹک ہتھیاروں کا استعمال کیا، سکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراو کرکےسرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔