Friday, May 17, 2024

بغداد میں کورونا مریضوں کے لیے مختص اسپتال میں آتشزدگی ، 23 افراد جاں بحق

بغداد میں کورونا مریضوں کے لیے مختص اسپتال میں آتشزدگی ، 23 افراد جاں بحق
April 25, 2021

بغداد (92 نیوز) عراقی دارالحکومت بغداد میں کورونا مریضوں کےلیے مختص اسپتال میں آتشزدگی سے 23 افراد جاں بحق، 44 زخمی ہو گئے۔

خبر ایجنسی کےمطابق آکسیجن ٹینک میں دھماکا آگ لگنے کی وجہ بنا۔ واقعہ جنوب مغربی بغداد کے ابن خطیب اسپتال میں پیش آیا۔ ریسکیو اور امدادی کارکنوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔ 120 میں سے 90 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔