Tuesday, April 23, 2024

بغداد میں مسلسل دوسری رات گرین زون پر راکٹوں کی برسات،6افراد زخمی

بغداد میں مسلسل دوسری رات گرین زون پر راکٹوں کی برسات،6افراد زخمی
January 6, 2020
بغداد(92 نیوز) عراقی دارالحکومت بغداد  میں مسلسل دوسری رات بھی گرین زون پر راکٹوں کی برسات کی گئی ،  حملے میں امریکی سفارت خانے کی جانب 6 راکٹ داغے گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق  3 راکٹ گرین زون میں امریکی سفارت خانے کے قریب گرے، 3 راکٹ سفارت خانے کے قریبی علاقے میں گرے۔ راکٹ حملے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کا خدشہ بھی بتایا جا رہا ہے  ۔