Friday, April 19, 2024

بغداد میں تین دھماکے ، 6افراد ہلاک ،15 زخمی ‏

بغداد میں تین دھماکے ، 6افراد ہلاک ،15 زخمی ‏
November 27, 2019
بغداد ( 92 نیوز) عراق کے دارالحکومت بغداد میں 3 مختلف جگہوں پر بم دھماکوں میں 6 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پہلا دھماکا شاب ڈسٹرکٹ میں ایک موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوئے۔ دوسرے دھماکے میں موٹر سائیکل میں نصب بم بایا ڈسٹرکٹ میں پھٹنے سے 2 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔ تیسرا دھماکا بلادیات ڈسٹرکٹ میں بارودی مواد پھٹنے سے ہوا اور ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔