Tuesday, April 23, 2024

بغداد ،غوث الاعظم حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کے عرس کی تقریبات جاری

بغداد ،غوث الاعظم حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کے عرس کی تقریبات جاری
December 18, 2018
بغداد ( 92 نیوز) غوث الاعظم حضرت شیخ عبدالقادرجیلانیؒ  کے عرس مبارک کی تقریبات جاری ہیں جہاں  دنیا بھر سے زائرین کی بڑی تعداد  فیوض و برکات سمیٹنے  بغداد شریف میں موجود ہے۔ پیران پیرسرکار غوث الاعظم حضرت شیخ عبدالقادرجیلانیؒ  کے عرس مبارک کی تقریبات زور و شور سے جاری ہیں، گدی نشین خالد المنصور الگیلانی نےعرس کی تقریبات کا آغاز کیا  ۔ حضرت شیخ عبدالقادرجیلانی ؒکےمزار پر گیارہویں شریف کی مرکزی محفل بھی سجائی گئی جس میں شرکا نے خصوصی کلام پڑھا ۔ پاکستان ، بھارت ، افغانستان اور عرب ممالک سمیت دنیا سے زائرین بڑی گیارہویں شریف کی سالانہ تقریب میں شرکت کیلئے  بغداد شریف میں موجود ہیں اور اپنے اپنے انداز میں حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی سے عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں ۔