Monday, September 16, 2024

بغداد: عراقی دارالحکومت میں بم دھماکے، بائیس افراد ہلاک، پینسٹھ زخمی، گیارہ گاڑیاں جل کر تباہ

بغداد: عراقی دارالحکومت میں بم دھماکے، بائیس افراد ہلاک، پینسٹھ زخمی، گیارہ گاڑیاں جل کر تباہ
August 16, 2015
بغداد (ویب ڈیسک) عراق ایک بار پھر دھماکوں سے گونج اٹھا جس کے نتیجے میں بائیس افراد ہلاک جبکہ پینسٹھ شہری شدید زخمی ہو گئے۔ مغربی بغداد کے علاقے حبیبیہ میں ایک کار ڈیلر کے شو روم پر دھماکہ ہوا جس کے بعد گیارہ کاروں میں آگ لگ گئی۔ کار بم دھماکے میں تیرہ افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقہ سیل کر دیا۔ ضلع العسکان اور شمال مشرقی بغداد میں جسر کے علاقے میں دو بازاروں میں ہونے والے دھماکوں میں چار افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے ہیں۔ شدت پسندوں نے بغداد کے جنوب میں واقع شہر مدین اور شمال میں تاجی نامی قصبے میں بھی دھماکے کیے جن میں پانچ افراد مارے گئے۔ ابھی تک کسی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ عراقی دارالحکومت بغداد حالیہ دنوں میں بم دھماکوں کی زد میں ہے۔