Sunday, September 8, 2024

بغداد: عراقی جیٹ طیاروں کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری، فضائی حملوں میں بڑی تعداد میں شدت پسند ہلاک

بغداد: عراقی جیٹ طیاروں کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری، فضائی حملوں میں بڑی تعداد میں شدت پسند ہلاک
August 25, 2015
بغداد (ویب ڈیسک) عراقی جیٹ طیاروں نے بغداد کے شمال میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں داعش کے متعدد جنگجو مارے گئے۔ عراقی ائیر فورس کے لڑاکا طیاروں نے انبار، دجلہ اور بیجی میں داعش کے ٹھکانے تباہ کر دئیے۔ جیٹ طیاروں کی بمباری سے بڑی تعداد میں شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ فضائی حملوں میں داعش کے زیراستعمال فوجی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔ شمالی بغداد کے علاقے عرب جوبور میں بغداد آپریشن کمانڈ کے فوجیوں نے جگہ جگہ نصب بم کو ناکارہ بنانے کی مہم شروع کر دی ہے تاکہ شہری بے خوف ہو کر اپنے گھروں کو واپس آ سکیں۔ عرب جبور داعش کے شدت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہ تھی۔ عراقی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ صوبے صلاح الدین سے داعش کا قبضہ چھڑانے کے لیے جلد آپریشن کیا جائے گا۔