Wednesday, April 24, 2024

بغداد : خودکش حملوں میں 69افراد ہلاک درجنوں زخمی

بغداد : خودکش حملوں میں 69افراد ہلاک درجنوں زخمی
May 18, 2016
بغداد(ویب ڈیسک)عراق کے دارالحکومت بغداد میں مختلف  خودکش حملوں میں انہتر افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق بغداد منگل کے روز دھماکوں سے گونجتا رہا  مختلف علاقوں میں ہونے والے خود کش حملوں کے نتیجے میں زخمیوں کو اسپتال پہنچانے کا سلسلہ جاری رہا  داعش کی جانب سے کیے جانے والے ایک حملے میں پچیس افراد ہلاک جبکہ اکہتر زخمی ہوگئے۔ ایک بڑا حملہ بغداد کے شمال میں واقع علاقے شاب میں بھی کیا گیا جس  کے نتیجے میں  پندرہ افراد ہلاک اور درجنوں شدید زخمی ہوگئے ،، صدر کے علاقے میں ایک بارود سے بھری گاڑی ٹکرانے سے سات افراد جان کی بازی ہار گئے ۔