Sunday, September 8, 2024

بغداد : بم دھماکوں میں ہلاکتیں 167 ہو گئیں، عوام کا عراقی وزیراعظم پر پتھراﺅ

بغداد : بم دھماکوں میں ہلاکتیں 167 ہو گئیں، عوام کا عراقی وزیراعظم پر پتھراﺅ
July 4, 2016
بغداد (ویب ڈیسک) عراقی دارالحکومت بغداد میں دو کار بم دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد ایک سو سرسٹھ ہو گئی ہے جبکہ ایک سو پچاسی افراد زخمی ہیں۔ داعش نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی۔ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی دھماکے کی جگہ پر تعزیت کےلئے پہنچے تو مشتعل عوام نے ان پر پتھراو کیا اور ان کے خلاف نعرے لگائے۔ تفصیلات کے مطابق عراق میں انسانیت کے دشمنوں نے بے گناہ شہریوں کوخون میں نہلا دیا۔ بغداد میں پہلا دھماکا مرکزی ڈسٹرکٹ کرادا میں ایک ریستوران کے سامنے ہوا جہاں لوگ عید کی خریداری میں مصروف تھے۔ دھماکے میں شاپنگ سنٹر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ دوسرا دھماکا بغداد کے شمالی علاقے میں ہوا۔ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی قافلے کی صورت میں کرادا پہنچے تو مشتعل عوام نے ان کےخلاف احتجاج اور قافلے پر پتھراو¿ کیا جس پروزیراعظم نے وہاں سے رخصت ہونے میں ہی عافیت جانی۔