Sunday, September 8, 2024

بغداد بم دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد 83 ہو گئی‘ 160 زخمی

بغداد بم دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد 83 ہو گئی‘ 160 زخمی
July 3, 2016
بغداد (ویب ڈیسک) عراقی دارالحکومت بغداد میں دو بم دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد تراسی ہو گئی ہے جبکہ ایک سو ساٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ داعش نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی۔ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی دھماکے کی جگہ پر تعزیت کے لیے پہنچے تو مشتعل عوام نے ان پر پتھراو کیا اور وزیراعظم کے خلاف نعرے لگائے۔ تفصیلات کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں پہلا دھماکا مرکزی ڈسٹرکٹ کرادا میں ایک ریستوران کے سامنے ہوا جہاں لوگ خریداری میں مصروف تھے۔ دھماکا خیز مواد کار میں نصب تھا۔ دھماکے سے گارمنٹس اور موبائل فونز کی کئی دکانیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ دوسرا دھماکا بغداد کے شمال میں شیعہ اکثریتی علاقے میں ہوا جس میں چھ افراد ہلاک اور سولہ زخمی ہوئے۔ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کچھ دیر گزرنے کے بعد قافلے کی صورت میں کراڈا پہنچے تو مشتعل عوام نے وزیر اعظم کے خلاف شدید مظاہرہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی اور قافلے پر پتھراو¿ کیا۔ مشتعل عوام کا سامنا کرنے کی بجائے وزیراعظم نے رخصت ہونے میں ہی عافیت جانی۔