Sunday, September 8, 2024

بغداد ایک بار پھر دھماکوں سے گونج اٹھا ،36افراد جاں بحق

بغداد ایک بار پھر دھماکوں سے گونج اٹھا ،36افراد جاں بحق
July 8, 2016
بغداد(ویب ڈیسک )عراقی دارالحکومت بغداد ایک بار پھر خودکش دھماکوں سے گونج اٹھا حملوں میں چھتیس افراد جاں بحق جبکہ ساٹھ  زخمی ہو گئے داعش نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ۔ تفصیلات کےمطابق بغداد کے شمالی علاقے بلاد میں تین دہشت گردوں نے عیدمیلے پر حملہ کر دیا بلاد میں واقع ایک مزار پر عید میلےکی تقریبات جاری تھیں جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک تھے دہشت گردوں نے پہلے اندھا دھند فائرنگ کی اور راکٹ بھی داغے ایک دہشت گرد نے مزار کے داخلی دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑالیا جبکہ دوسرے حملہ آور نے لوگوں کے ہجوم میں خود کو دھماکے سے اڑایا میلے کی سکیورٹی پر مامور ایک گارڈ نے تیسرے دہشت گرد کو  ہلاک کر دیا۔ چند روز قبل بھی بغداد میں خودکش حملے کئے گئے تھے جن میں  ہلاکتوں کی تعداد 292تک جا پہنچی ہے ۔