Tuesday, April 23, 2024

بغداد اور ناصریہ میں سکیورٹی فورسز کی احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ ، 28 افراد جاں بحق

بغداد اور ناصریہ میں سکیورٹی فورسز کی احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ ، 28 افراد جاں بحق
November 28, 2019
 بغداد (92 نیوز) بغداد اور ناصریہ میں سکیورٹی فورسز کی احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ سے 28 افراد جاں بحق ہو گئے۔ عراق میں حکومتی کرپشن اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر 2 ماہ قبل  شروع ہونے والا احتجاج شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔ مظاہرین حکومت سے مستعفی ہونے کے ساتھ سیاسی نظام میں انقلابی اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ بغداد میں سیکڑوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ نجف اشرف میں رات گئے ایرانی قونصلیٹ کو آگ لگائے جانے کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہو گیا۔ مظاہرین نے ٹائروں کو آگ لگا کراہم شاہراہوں کو بند کر دیا۔ حکام نے شہر کرفیو نافذ کر دیا۔ ناصریہ میں سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ فورسز کی فائرنگ سے تقریباً 2 درجن افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ یکم اکتوبر سے عراقی حکومت مخالف مظاہروں میں 350 سے زائد مظاہرین جاں بحق اور 15 ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔