Thursday, May 9, 2024

بغداد، امریکا کا ایک اورفضائی حملہ، حشد الشعبی کے 6 اہم جنگجو ہلاک

بغداد، امریکا کا ایک اورفضائی حملہ، حشد الشعبی کے 6 اہم جنگجو ہلاک
January 6, 2020
بغداد (92 نیوز) بغداد میں امریکا نے ایک اور فضائی حملہ کردیا۔ حملے میں گاڑیوں کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی حمایت یافتہ حشد الشعبی کے 6 اہم جنگجو مارے گئے۔ روسی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ حملہ بغداد کے شمالی مضافاتی علاقے ال تاجی میں کیا گیا، گاڑیوں کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایرانی حمایت یافتہ حشد الشعبی کے 6 اہم جنگجو ہلاک ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق نشانہ بننے والا گاڑیوں کا قافلہ طبی عملے کا تھا تاہم کوئی کمانڈر جاں بحق نہیں ہوا۔ قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر امریکا  میں صدر ٹرمپ پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی سینیٹر برائن شیٹز نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ انہوں نے ہر چیز پر جھوٹ بولا ہے۔ ان پر سخت ترین نگرانی ہونی چاہیے۔ کانگریس کی خواتین ارکان الہان عمر اور رشیدہ طلیب کی جانب سے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ الہان عمر کا کہنا ہے کہ کیا بدحواسی کی یہ حرکت مواخذےسےتوجہ ہٹانےکےلیےکی گئی؟ ان کا مزید کہنا تھا کانگریس کی اجازت لیےبغیرممکنہ طورپر ایک اور جنگ چھیڑدی گئی ہے۔ رشیدہ طلیب کا کہنا ہے کہ سرکش صدر امریکا کوغیرضروری جنگ کےدہانےپرلے آئے ہیں۔ جنگ سےامریکا ہی نہیں دنیا بھرمیں بے گناہ لوگوں کی زندگیوں کوخطرہ ہوگا۔ امریکا نے قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد 3 ہزار فوجی مشرق وسطیٰ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فوجی کویت میں پہلے سے موجود 750 امریکی فوجیوں کے ساتھ تعینات ہوں گے۔ دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای جنرل قاسم سلیمانی کے اہلخانہ سے تعزیت کے لیے ان کے گھر گئے اور ورثا سے افسوس کا اظہار کیا۔ آیت اللہ خامنہ  ای امریکا سے انتقام لینے کا اعلان کا اعلان کر چکے ہیں۔