Saturday, April 20, 2024

بغاوت اور دہشتگردی کیس میں ایم کیو ایم کے تین رہنماؤں سمیت 44 کارکنوں کو ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

بغاوت اور دہشتگردی کیس میں ایم کیو ایم کے تین رہنماؤں سمیت 44 کارکنوں کو ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا
August 31, 2016
کراچی(92نیوز)انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بغاوت اوردہشت گردی کیس میں ایم کیوایم کے تین رہنماؤں سمیت چوالیس کارکنوں کو ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا، ملزموں کے خلاف چودہ روز میں چالان بھی طلب کرلیا گیا،ایم کیوایم رہنما کنور نوید نے بھی فاروق ستار کی حمایت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کےمطابق  جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ایم کیوایم رہنما کنور نوید، شاہد پاشا اور قمر منصور سمیت چوالیس ملزموں کو اےٹی سی کی منتظم عدالت میں پیش کیا گیا،ملزموں میں تین خواتین بھی شامل تھیں،تفتیشی افسر نے بتایا کہ ایم کیوایم کے چھبیس کارکنوں کی شناخت پریڈ ہوچکی،ملزموں سے بلوے میں استعمال شدہ چھ ڈنڈے اور دو راڈ بھی برآمد کئے ہیں،سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سےدیگر ملزم بھی جلد گرفتار ہوجائیں گے۔ قمر منصور نےموقف اپنایا کہ عدالتی حکم پر بھی ان کا علاج نہیں کرایا جارہا،عدالت نےریمارکس دیے کہ تحریری درخواست دیں،غور کریں گے،جیل منتقلی کے دوران کنور نوید و دیگر نےالطاف حسین سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ ایم کیوایم کے گرفتار کارکنوں کےاہلخانہ بھی احاطہ عدالت میں موجود تھے، خواتین ہتھکڑیوں میں جکڑے اپنے پیاروں کو دیکھ کر دھاڑیں مار مارکر روتی رہیں۔ اےٹی سی کے منتظم جج نے کیس کی تفتیش ایس ایس پی انوسٹی گیشن کے سپرد کردی ۔