Thursday, April 25, 2024

بعض طالبان امن مذاکرات کیلئے رضا مند ہیں، وزیراعظم عمران خان

بعض طالبان امن مذاکرات کیلئے رضا مند ہیں، وزیراعظم عمران خان
October 1, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں بعض طالبان امن مذاکرات کے لیے رضامند ہیں۔

وزیراعظم نے ترک ٹی وی کو انٹرویو میں کہا پاکستان میں چند طالبان کے گروپ حکومت سے رابطے میں ہیں، افغان طالبان مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کررہے ہیں۔ کیونکہ گروپس افغانستان میں ہیں اور مذاکرات وہیں سے ہو رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کالعدم تحریک طالبان کو غیر مسلح کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے، کالعدم ٹی ٹی پی والے  ہتھیار ڈال دیں تو انہیں معاف کردیں گے، اور وہ عام شہریوں کی طرح رہیں گے۔

عمران خان نے کہا کسی بھی مسئلے کا حل طاقت نہیں مذاکرات ہیں، ہمیشہ کہا کہ افغانستان کے مسئلے کا حل فوجی نہیں۔ ہم مذاکرات کر رہے ہیں اور ہوسکتا آخر میں ہم کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکیں۔